کابل حکومت اور طالبان کے مابین ہفتہ سے باقاعدہ امن مذاکرات

   

دوحہ: خلیجی عرب ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کابل حکومت اور افغان طالبان کے نمائندوں کے مابین امن مذاکرات کا اگلا باقاعدہ دور 9جنوری ہفتے کے روز شروع ہو گا۔ یہ فیصلہ اطراف کے مذاکراتی مندوبین کے مابین دوحہ میں ہونے والی ابتدائی مکالمت میں کیا گیا۔ اس امر یکی افغان حکومت اور طالبان دونوں کے نمائندوں نے تصدیق کر دی ہے۔ انٹرا افغان ڈائیلاگ کہلانے والی یہ بات چیت ایک ایسے وقت پر بحال ہو رہی ہے، جب امریکہ کی طرف سے اسی مہینے افغانستان سے مزید فوجی دستے واپس بلانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدہ گزشتہ برس طے پایا تھا۔