کابل سے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کی پہلی پرواز قطر پہنچ گئی

   

دوحہ : افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے بعد دارالحکومت کابل سے دیگر غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کی پہلی پرواز قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئی۔ قطر ایئرویز کے طیارے میں ایک سو سے زائد غیر ملکی افراد سوار تھے، جس میں جرمنی، امریکہ ، کینڈا، برطانیہ، اٹلی، ہالینڈ اور یوکرائن کے شہری شامل ہے۔ اس کے علاوہ آج بروز جمعہ ایک اور پرواز کی روانگی متوقع ہے۔ افغانستان کے لیے قطر کے خصوصی مندوب مطلق القحطانی کے مطابق کابل ایئرپورٹ دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔
قطر ترکی کے ساتھ مل کر کابل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن جلد از جلد شروع کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔