کابل : افغان دارالحکومت کے شمالی حصے میں ایندھن کے متعدد ٹینکروں کو لگنے والی آگ کے سبب سات افراد ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔ ملکی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کو رات گئے یہ آگ اچانک ایک ایسے علاقے میں لگی، جہاں ایندھن سے بھرے درجنوں ٹینکر پارک کیے گئے تھے۔ اس آتش زدگی کی زد میں ایک مقامی پٹرول اسٹیشن بھی آ گیا۔ یہ واضح نہیں کہ یہ آگ کس وجہ سے لگی۔ افغانستان میں تقریباً 20 سال تک اپنی موجودگی کے بعد غیر ملکی فوجی دستوں نے کل یکم مئی کو اس ملک سے اپنے حتمی انخلا کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا تھا۔
