کابل میں بارودی سرنگ دھماکے، ایک شخص ہلاک

   

کابل ء مغربی کابل شہر میں ہفتہ کو ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا طلوع نیوز نے زدران کے حوالے سے بتایا کہ پولیس ڈسٹرکٹ 3 کے علاقے کوٹ سانگی میں ایک کار کے ٹکرانے کے بعد اس کا ڈرائیور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ ابھی تک کسی گروپ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔