کابل میں بم حملہ ،تین سکیورٹی جوان زخمی

   

کابل6جنوری(سیاست ڈاٹ کام )افغانستان میں کابل کے شمالی حصے میں اتوار کو بم حملے میں کم از کم تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہاکہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے پولیس ڈسٹرکٹ 16علاقے میں فوجی گاڑیوں پر چھڑبم سے حملہ کیاگیا،جس میں تین جوان زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیاگیا ہے ۔جہاں وہ خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔گزشتہ کچھ مہینوں میں افغانستان خصوصی طورپر کابل میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)اور طالبانی باغیوں نے دہشت گرد حملوں کو انجام دیا ہے ۔گزشتہ مہینے وسطی کابل ضلع میں پانچ حملہ آوروں نے دو سرکاری دفتروں پر حملے کئے تھے جن میں 47افراد مارے گئے تھے اور دیگر 27زخمی ہوگئے تھے ۔