کابل میں خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک،70 زخمی

,

   

Ferty9 Clinic

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب خودکش بم حملے میں 30 افراد ہلاک اور کم ازکم 70 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع دفاعی ذرائع نے دی ہے ۔ادھر وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے اموات کی تعداد 18 سے زیادہ ہے اور 50 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 37 کو کابل کے جناح اسپتال لایا گیا ہے ۔ہفتہ کے روز دارالحکومت کابل کے دشت بارچی کے نواح میں پلِ خوش کے علاقے میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب خودکش بمبار نے دھماکہ کیا۔ ہفتے کے روز وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہے اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔افغان قومی سلامتی کے ڈائرکٹوویٹ کے مطابق حملہ آور تعلیمی مرکز میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔:افغانستان کے حقوق انسانی کمیشن نے فوج کی جانب سے ملک کے شمال مشرق صوبہ تاخر میں کئے گئے ہوائی حملے میں 12 بچوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔افغانستان میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زالمے خلیل زاد نے اتوار کو ٹوئٹر پر یہ جانکاری دی۔