کابل میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

   

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔کابل کے علاقے کرت نو میں آئی ای ڈی بم دھماکا آج صبح کے وقت ہوا۔دھماکے میں ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس ضیاء ودان اپنے 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص زخمی بھی ہوا ہے، زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی اقدار اور انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے۔