کابل میں دھماکے کی آوازسنی گئی:ذبیح اللہ مجاہد

   

کابل، 10 اکتوبر (یو این آئی) افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ‘کابل شہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ، تاہم کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں، سب خیریت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے ۔ ادھر اے ایف پی کے صحافیوں نے بتایا کہ دارالحکومت میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔