کابل : سعودی عرب نے کابل میں اپنا سفارت خانے میں قونصلر سیکشن کو دوبارہ فعال کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق سعودی سفارت خانے کی14 رکنی سفارتی ٹیم 30 نومبرکو کابل واپس آئی ہے اور سعودی سفارتی ٹیم نے افغانوں کے لیے قونصلر خدمات دوبارہ شروع کردی ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ افغان عوام کی سہولت کے لیے کابل میں سفارت خانے میں قونصلر سیکشن کھول دیا گیا ہے۔