کابل میں صدارتی محل پر راکٹ حملہ سے طالبان کا اظہار لاتعلقی

   

کابل: نمازعید کے دوران کابل میں افغانستان کے صدارتی محل میں ہونے والے راکٹ حملوں سے طالبان نے حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ صدارتی محل کے قریب راکٹ حملوں میں ہمارا ہاتھ نہیں ہم مسئلے کاسیاسی حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کے اہلکار ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں جب کہ افغان مذاکرات کار نے طالبان کا دعوی غلط قرار دے دیا ہے ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کابل میں نمازِ عید کے دوران صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کیے گئے ، منگل کی صبح ہونے ہوالے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے ۔افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان میرویس ستانکزئی نے کہا کہ راکٹ محل کے باہر گرین زون میں تین مختلف مقامات پر گرے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔