کابل میں مسافر بس میں دھماکہ، خاتون ہلاک

   

کابل : داعش نے اتوار کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسافر بس میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق کابل پولیس کا کہنا ہے دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان میں ماہ رمضان کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔یہ حالیہ دنوں میں کابل میں ہونے والا دوسرا بم دھماکہ ہے۔ دو روز قبل جمعہ کو مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 50 سے زائد نمازی ہلاک ہو گئے تھے۔اقوام متحدہ اور تنظیم تعاون اسلامی (او ا?ئی سی) نے مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ نے کہا کہ بار بار اور اندھا دھند حملے افغانستان میں سکیورٹی کی غیر مستحکم صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں، اور ڈی فیکٹو حکام سے مطالبہ کیا کہ جو بھی ان کی سرپرستی کرتا ہے اس کے خلاف ایک پرعزم موقف اختیار کریں۔