کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کابل کی عیدگاہ جامع مسجد کے دروازے کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق ہوئے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے کہا کہ ‘ہماری ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں دو شہری جاں بحق ہوئے اور تین زخمی ہوئے ہیں’۔بم دھماکا کابل کی عیدگاہ مسجد کے دروازے کے قریب ہوا جہاں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا تعزیتی اجلاس ہو رہا تھا۔کابل میں غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے ہسپتال ایمرجنسی این جی او نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہسپتال میں دھماکے کے 4 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔عینی شاہد دکان دار احمداللہ کا کہنا تھا کہ میں نے عیدگاہ مسجد کے قریب دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔