کابل : افغان دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح سلسلہ وار دھماکے پیش آئے ۔ جس کے نتیجہ میں کم از کم 4 افراد بشمول 2 پولیس آفیسرس ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مغربی کابل میں ایک پولیس گاڑی کو بم سے اڑایا گیا ۔اس میں دو شہری زخمی ہوئے ۔ 2 دیگر پولیس عہدیدار ان کی کار دھماکے کی زد میں آنے پر زخمی ہوئے ۔ وزارت صحت کی نائب ترجمان نے کہا کہ دھماکوں کے بعد 4 نعشیں اور 4 زخمی افراد کو دواخانہ پہنچایا گیا ۔ مشرقی کابل میں ایک تیسرا دھماکہ بھی ہوا جہاں جانی نقصان نہیں ہوا ۔دیگر مقامات پر مزید دو دھماکے پیش آئے ۔۔