کابل ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کابل میں جو شدت کا دھماکہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری طالبان نے لی تھی ، اس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی جو تمام عام شہری بتائے ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ۔ یاد رہے کہ پیر کی شب ایک رہائشی علاقہ جو گرین ولیج کے قریب واقع ہے ، کے ایک کمپاؤنڈ میں دھماکہ ہوا ۔ کمپاونڈ میں متعدد مکانات ، امدادی ایجنسیاں اور بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر واقع ہیں۔ دریں اثناء وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ دھماکہ ایک ٹریکٹر میں رکھے گئے دھماکو مادوں کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ۔ ٹریکٹر ایک دیوار کے قریب کھڑا کیا گیا تھا ۔ نصرت رحیمی کے مطابق مہلوکین کی تعداد 16 اور زخمیوں کی تعداد 119 ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکہ کے مقام پر بچاؤ اور راحت کاری رات بھر جاری رہی ۔ طالبان سے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
