کابل: افغان پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دارالحکومت کابل میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 250 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ وزیر داخلہ قاری سعید خاستی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔اہلکار کے مطابق گرفتار افراد ڈکیتی، چوری، موبائل چھیننے اور امن و امان میں خلل ڈالنے جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔مسٹر خاستی نے بتایا کہ افغان پولیس وسط ایشیائی ممالک میں امن و امان کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔