کابل کی مسجد میں دھماکہ ،کئی مصلی شہید

,

   

کابل ۔ اسلام آباد ۔ مغربی کابل کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران طاقتور دھماکہ پیش آیا ۔ جس کے نتیجہ میں 15 مصلی شہید ہوگئے اور 25 دیگر کو زخم آئے ۔ افغانستان میں مذہبی مقامات اور شہری مراکز پر رمضان کے دوران سلسلہ وار حملے ہوتے رہے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے نائب ترجمان بسلم حبیب نے کہا کہ مغربی کابل میں آج کا دھماکہ خلیقہ صاحب مسجد میں پیش آیا جبکہ مقامی وقت کے متابق 2 بجے تھے ۔ دھماکہ کے وقت مسجد میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ دھماکہ شدت کا تھا جس نے نماز کے دوران عمارت کے پرخچے اڑا دئے ۔ دھماکہ سے مصلیوں کے ہاتھوں اور پیروں میں جلن شروع ہوگئی ۔ ایک مقامی شخص محمد صابر کے کہا کہ دھماکہ کے بعد اس نے امبولنس گاڑیوں کو آتا دیکھا جو بھر بھر کر واپس ہو رہی تھیں ۔ دھماکہ کی گونج کافی دور تک سنائی دی ۔ قریبی ہاسپٹل میں کئی زخمی نازک حالت میں ہے ۔