کابل کی مسجد کے باہر بم دھماکہ 14 نمازی جاں بحق ، متعدد زخمی

   

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سابقہ گرین زون والے علاقہ وزیر اکبر خان کی ایک مسجد کے باہر آج نماز جمعہ کے بعد بم دھماکہ پیش آیا ۔ زوردار دھماکہ کے نتیجہ میں کم از کم 14 نمازیوں کی موت ہوجانے کی اطلاع ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ نماز کے بعد جب مصلی مسجد سے باہر نکل رہے تھے ، زوردار دھماکہ پیش آیا ۔ اس علاقہ میں کچھ عرصہ قبل تک کئی غیرملکی سفارتخانے تھے اور نیٹو کا دفتر بھی قائم تھا ۔ طالبان کی دوبارہ حکمرانی کے بعد اس علاقہ سے تمام بڑے دفاتر ہٹادیئے گئے ۔ زخمیوں کا دواخانہ میں علاج جاری ہے۔