کابینہ نے ہندستان اور آرمینیا کے درمیان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے معاہدے پر دستخط کو منظوری

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے 12 جون 2023 کو جمہوریہ ہند کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اورجمہوریہ آرمینا کی ہائی ٹیک انڈسٹری کی وزارت کے درمیان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے پاپولیشن اسکیل پر نافذ کئے گئے کامیاب ڈیجیٹل سولیوشنز کے اشتراک کے میدان میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کو منظوری دی ۔اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ممالک کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اقدامات کے نفاذ میں قریبی تعاون اور تجربات کے تبادلے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر مبنی حل (یعنی انڈیا اسٹیک) کو فروغ دینا ہے ۔ مفاہمت نامے میں بہتر تعاون کا تصور پیش کیا گیا ہے جس سے آئی ٹی کے شعبے میں نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ایم او یو فریقین کے دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور یہ 3 سال کی مدت تک نافذ رہے گا۔ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر(ڈی پی آئی) کے میدان میں جی2جی اور بی 2بی دونوں طرح کے باہمی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ اس مفاہمت نامے میں زیر غور سرگرمیوں کی مالی اعانت ان کی انتظامیہ کے باقاعدہ آپریٹنگ ایلوکیشنز کے ذریعے کی جائے گی۔ایم ای آئی ٹی وائی، آئی سی ٹی ڈومین میں دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد ممالک اور کثیر جہتی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ۔ اس عرصے کے دوران، ایم ای آئی ٹی وائی نے ، آئی سی ٹی ڈومین میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کی اپنی ہم منصب تنظیموں/ ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت نامے /ایم او سیز/معاہدے کیے ہیں۔ یہ حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات جیسے ڈیجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت، میک ان انڈیا وغیرہ سے مطابقت رکھتا ہے تاکہ ملک کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور عالمی معیشت میں تبدیل کیا جا سکے ۔ اس بدلتے ہوئے نمونے (پیراڈائم) میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے کاروباری مواقع تلاش کرنے ، بہترین طور طریقوں کے اشتراک اور ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔