حیدرآباد ۔ 17 ؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کی صدارت میں کابینہ کا ایک اجلاس 18 مئی کو پانچ بجے شام پرگتی بھون میں منعقد ہوگا ۔ توقع ہے کہ کابینہ کے اس اجلاس میں مرکزی کی طرف سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط اور ریاست کی طرف سے روبہ عمل لائے جانے والی مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ کابینہ کے اجلاس میں ریاستی حکومت کی طرف سے مجوزہ زرعی پالیسی پر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر غور و خوض متوقع ہے ۔