کابینہ کی تشکیل پر مانک راؤ ٹھاکرے سےریونت ریڈی کی مشاورت

   

حیدرآباد۔/6 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ کی تشکیل کے مسئلہ پر حیدرآباد واپسی سے قبل نامزد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جنرل سکریٹری اے آئی سی سی مانک راؤ ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور ملکارجن کھرگے کی جانب سے وزراء کی فہرست کو منظوری کے بعد لمحہ آخر میں بعض تبدیلیاں کی گئیں جس کے لئے ریونت ریڈی کو ایر پورٹ سے دوبارہ پارٹی آفس طلب کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مانک راؤ ٹھاکرے نے سریدھر بابو، سدرشن ریڈی، محمد علی شبیر اور بلرام نائیک سے بھی بات چیت کی۔ فہرست کو قطعیت دیئے جانے کے بعد مانک راؤ ٹھاکرے اور دیگر قائدین کے ساتھ ریونت ریڈی حیدرآباد واپس ہوئے۔