کابینہ کی میعاد ختم ہوتے ہی مہیندر ریڈی کانگریس میں شامل ہوں گے: ریونت ریڈی

   

حیدرآباد۔/13ستمبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے پیش قیاسی کی ہے کہ کابینہ کی مدت ختم ہوتے ہی پی مہیندر ریڈی کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی میعاد کے اختتام کے ساتھ ہی مہیندر ریڈی کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے تانڈور سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ مہیندر ریڈی کی ناراضگی اور کانگریس میں شمولیت کی اطلاع پر چیف منسٹر کے سی آر نے انہیںکابینہ میں شامل کرتے ہوئے کانکنی اور اطلاعات و تعلقات عامہ کا قلمدان حوالے کیا ہے۔ وقارآباد ضلع میں بی آر ایس قائدین میں بڑھتی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے کے سی آر نے مہیندر ریڈی کو کابینہ کی مخلوعہ نشست پر شامل کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیندر ریڈی کابینہ میں شمولیت کے باوجود مطمئن نہیں ہیں اور وہ انتخابات سے عین قبل کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔