کابینی توسیع سے مخلوط حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا : ایڈورپا

   

بنگلورو 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس ایڈورپا نے آج پیش قیاسی کی کہ کانگریس ۔ جے ڈی یو حکومت کی جانب سے اتحاد میں ناراضگیوں کو کم کرنے کی جو کوششیں ہو رہی ہیں وہ 12 جون کو کابینہ میں رد و بدل کے بعد مزید بڑھ جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ ایک یا دو آزاد ارکان اسمبلی کو بھی وزیر بنایا جائیگا ۔ اگر انہیں وزیر بنایا جاتا ہے تو اس سے اختلافات اور ناراضگیوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔ جن ارکان اسمبلی کو وزارتی عہدوں کی امیدیں ہیں وہ حکومت کے خلاف ہوجائیں گے ۔ ایڈورپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ قبل ازیں دن میں چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے اعلان کیا تھا کہ ان کی کابینہ میں 12 جون کو توسیع کی جائے گی ۔ کمارا سوامی نے گورنر مسٹر وجو بھائی والا سے ملاقات کے بعد یہ ٹوئیٹ کیا تھا ۔ کانگریس قائدین اور اتحادی جماعتوں کے مابین مسلسل مشاورت کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔