حیدرآباد۔8 ۔جولائی (سیاست نیوز) ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے مرکزی وزارت میں کابینی وزیر کی حیثیت سے ترقی ملنے پر جی کشن ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد مرکزی وزارت میں کابینی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے والے کشن ریڈی پہلے وزیر ہیں۔ تلنگانہ کے اس فرزند کو جو اعزاز حاصل ہوا ہے ، اس کے لئے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کشن ریڈی نے اپنے سیاسی کیریئر میں بتدریج ترقی کی منزلیں طئے کی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثقافت ، کلچر اور سیاحت کے وزیر کی حیثیت سے کشن ریڈی ملک کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں گے۔