پرتاپ گڑھ ، 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے صوبائی کابینی وزیر کی فیس بک آئی ڈی ہیک کرکے سائبر شاطروں کے ذریعہ رقم کا مطالبہ کرنے کے معاملے میں جمعہ کو نامعلوم کے خلاف دفعہ 419،420،467،468 و 472 اور آئی ٹی ایکٹ 2008 کی دفعہ 66 کے تحت کیس درج کیا ہے ۔ایس ایچ او سریندر ناتھ نے بتایا کہ اتر پردیش کے صوبائی کابینی وزیر راجیندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ کی فیس بک آئی ڈی سائبر شاطروں نے ہیک کرکے مدد کے نام پر ان کے دو رشتہ داروں سے بہن کی علالت کا بہانہ بنا کر پچاس ہزار روپیہ کا مطالبہ کیا ۔
جب ایک قریبی نے فون کر وزیر سے دریافت کیا تو انہوں نے تردید کرتے ہوئے فورا ً آئی ڈی بلاک اور رشتہ داروں سے کسی بھی بہکاوے میں نہیں آنے کو کہا ۔معاملہ فرضی ہونے کے سبب وزیر کے نمائندے ونود پانڈے نے جمعہ کو نامعلوم کے خلاف شکایت دی ۔شکایت پر کیس درج کر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
