بارسلونا۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین میں سیاسی عدم استحکام کے شکار نیم خودمختار علاقے کاتالونیا میں علیحدگی پسند سیاسی رہنماؤں کو دی جانے والی سزاؤں کیخلاف شدید عوامی ردعمل جاری ہے۔ مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 170 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں 40 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا۔ کاتالونیا کے ہوائی اڈہ کے حکام نے کم از کم 45 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس دوران کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ قوئم تورا نے کہا ہے کہ حتمی آزادی تک جد و جہد جاری رکھی جائے گی۔