کاجل اگروال کی اگلی فلم کا ٹائیٹل ’’سیتا‘‘ ہوگا

   

Ferty9 Clinic

ساوتھ ایکٹریس کاجل اگروال نوجوان ہیرو بیلم کونڈا سریندر کے ساتھ ڈائرکٹر تیجا کے ڈائرکشن میں ایک فلم کررہی ہیں۔ جس کے ٹائیٹل کے بارے میں کچھ عرصہ سے ٹالی ووڈ میں خبریں آرہی تھیں پچھلے دنوں کاجل نے اس فلم کے ٹائیٹل کے بارے میں کہا کہ ہیروئنوں پر فلم کا ٹائیٹل آنا کافی خوشی کی بات ہے۔ اب اس کا ایک پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جس میں فلم کا ٹائیٹل ’’ستیا‘‘ رکھا گیا ہے۔ ہیروئین کے کردار پر ٹائیٹل ہونے سے یہ یقین ہے کہ فلم میں کاجل اگروال کا کردار اہم ہوگا۔