کاربائیڈ گن سے دو لوگوں کی آنکھیں متاثر

   

بیتول، 24 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں دیوالی کے موقع پر کاربائیڈ بندوق سے دو لوگوں کی آنکھیں متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔مقامی گاندھی وارڈ کے رہنے والے 25 سالہ پون ماہورے اور بیتول بازار کے رہنے والے 13 سالہ ونش ہنگوے کی آنکھیں گیس کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئی ہیں۔ دونوں ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔رپورٹس کے مطابق، دیوالی پر ونش نے تجسس کے باعث کاربائیڈ میں پانی ملادیا۔ پانی ملاتے ہی ایسیٹیلین گیس خارج ہوئی جس سے اس کی آنکھوں میں جلن اور سوجن پیدا ہو گئی۔ جب پون ماہورے کاربائیڈ گن چلا رہے تھے تو گیس ان کے چہرے اور آنکھوں میں چلی گئی جس سے دھندلا نظر آنے لگا۔ ڈاکٹروں کے مطابق کاربائیڈ کو پانی میں ملانے سے خارج ہونے والی ایسیٹیلین گیس انتہائی خطرناک ہوتی ہے اور اگر یہ آنکھوں کے رابطے میں آجائے تو مستقل نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ ماہرین ایسے کیمیائی تجربات یا کھلونوں کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔