کاربن ڈائی آکسائیڈ سے آکسیجن

   

نیویارک: گزشتہ سال سرخ سیارہ مریخ پر جانے والے ناسا کے مشن ’پرسیورینس روور‘ نے مریخ پر موجود ہوا کی کچھ مقدار کو سانس لینے کے قابل بناتے ہوئے آکسیجن میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس کو مریخ پر بھیجنے کا مقصد وہاں موجود قدیم زندگی کا سراغ لگانا اور مریخ کے پتھروں کے کچھ نمونے حاصل کرنا تھا ۔ مریخ پر بھیجا گیا چھوٹا سا یہ روبوٹ مریخ کے کاربن ڈائی آکسائیڈسے بھرپور ماحول کو آکسیجن میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا۔