کاربی امن معاہدہ اگلے ہفتے ہوسکتا ہے : وزیراعلیٰ

   

گوہاٹی : آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور کاربی باغی تنظیم کے درمیان اگلے ہفتے کسی بھی وقت امن معاہدے پر دستخط کیے جا سکتے ہیں۔ مسٹر شرما نے کہا،‘متعلقہ فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے اور یہ معاہدہ اگلے ہفتے کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ’۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ان کے نئی دہلی کے دورے کے موقع پر اس مسئلے پر ہوم سکریٹری اور انٹیلیجنس بیورو کے افسران کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آسام حکومت نے اپنی طرف سے اس معاہدے سے اتفاق رائے کیا ہے ۔ یہ معاہدہ کاربی تنظیم، مرکزی حکومت اور آسام حکومت کے درمیان ہوگا۔