کارتک انیمل سے خطرناک فلم میں نظرآئیں گے

   

ممبئی ۔5 اگست (ایجنسیز) کارتک آریان کے پاس اس وقت بہت سی بڑی فلمیں ہیں۔ انوراگ باسو کی فلم مکمل کرنے کے بعد وہ کرن جوہر کی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ اس میں اننیا پانڈے بھی ان کے ساتھ ہیں۔ تاہم اس سال دیوالی پر ایک فلم ریلیز ہونے والی ہے، جس میں سری لیلا ہوں گی۔ کارتک آریان اپنی فلموں کی کامیابی کی وجہ سے ہدایت کاروں کی پہلی پسند رہے ہیں۔ اب انہیں ٹی سیریز کی ایک بڑی ایکشن فلم ملی ہے۔ اس فلم کے ساتھ وہ رنبیرکپور اور بابی دیول کی انیمل کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ ساتھ ہی فلم میں کارتک کے ساتھ ایک خوفناک ویلن بھی ہے۔ یہ انکشاف ہوا کہ ٹی سیریز فی الحال ایک بڑے پیمانے پر پین انڈیا ایکشن فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں کارتک آریان کو کاسٹ کرنے کی تقریباً تصدیق ہوچکی ہے۔ اورنگ زیب کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ اداکار کے مقابل نظر آئیں گے۔ راجکمار پیریاسمی کو ہدایت کاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی تامل فلم امران کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کارتک آریان اور اکشے کھنہ کو فلم کے لیے منتحب کرلیا گیا ہے۔ اسے ایک تاریک اور زبردست فلم کہا جا رہا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کارتک آریان کی یہ فلم رنبیرکپور کی انیمل کی طرز پر ہوگی لیکن اس فلم میں اس سے بھی زیادہ وحشیانہ مناظر دیکھنے کو ملنے والے ہیں۔ تاہم اکشے کھنہ اور کارتک آریان فلم میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے والے ہیں۔ دونوں اداکار اس اہم کردار کے لیے بھرپور تربیت لیں گے۔ یہ دونوں فلم کے لیے بڑے پیمانے پر جسمانی تبدیلی سے گزرنے والے ہیں۔ یہ فلم میں ان کرداروں کی شدت کو ظاہرکرتا ہے جو وہ ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم میں ایکشن سیکوینس کی سطح کے بارے میں بھی اشارہ دیتا ہے۔ دراصل اس فلم کے لیے ساؤتھ فلم امران کے ہدایت کارکا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ ‘امراں’ کی کامیابی ہے۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 300 کروڑکا بزنس کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر فلم کی تیاری کو سنبھال سکتے ہیں۔کارتک آریان نے چندو چمپئن، بھول بھولیا 2 اور 3 اور ستیہ پریم کی کتھا کے ساتھ باکس آفس پرکافی کمائی کی ہے۔ اکشے کھنہ کی آخری فلم بھی کافی کمائی کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ یہ رنبیرکپور اور بابی دیول کی طرح ٹکراؤ ہوگا۔ دیکھنا یہ ہے کہ فلم کا باضابطہ اعلان کب ہوگا۔