کارتک نے لگائی 108 مقامات کی چھلانگ

   

دبئی۔ تجربہ کار دنیش کارتک تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20
بیٹنگ درجہ بندی میں 108 مقامات کی چھلانگ لگا کر 87 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ نوجوان اوپنر ایشان کشن ماضی میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔کشن نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں اور41 کی اوسط سے 206 رنز بنائے۔ اس فارم کی بدولت بائیں ہاتھ کے اس بیٹروں کی تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔کارتک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) 2022 سیزن سے اچھے فارم میں ہیں اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کچھ شاندار اننگزکھیلی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں جبکہکشن ٹاپ 10 میں واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔یوزویندر چہل نے بولروں کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں سب سے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ ہندوستانی اسپنر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں چھ وکٹوں کے ساتھ تین درجے ترقی کرکے 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی بولنگ درجہ بندی میں بدستور سرفہرست ہیں۔ افغانستان کے اسپنر راشد خان (مشترکہ طور پر تیسرے) اور سری لنکا کے اسپنر ونیندو ہسرنگا (چھٹے) دونوں ایک مقام آگے بڑھ کر ٹاپ 10 میں پہنچ گئے۔ رویندرا جڈیجہ نے 385 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔ وہ فی الحال انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے ایک ٹسٹ میچ کے لیے برطانیہ میں ہے، جو کہ گزشتہ سال پانچ میچوں کی سیریز کا مقابلہ ہے جو کورونا کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکی تھی۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن 346 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹسٹ بیٹرس کی فہرست میں سابق ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی (742) بدستور 10ویں نمبر پر ہیں جبکہ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون (850) اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ (830) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بولرکیمرروچ بھی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت بولروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹسٹ بولروں کی فہرست میں آسٹریلیاکے فاسٹ بولر پیٹ کمنز 901 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔