کارتک کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش

   

بنگلورو۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔دنیش کارتک نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رْخ کیا۔ کارتک نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ اور دونوں جڑواں بیٹوں کے ہمراہ اپنی نئی تصویریں شائع ۔انسٹاگرام پر تصاویر میں دنیش کارتک اور ان کی اسکوائش کھلاڑی دپیکا کے ساتھ اْن کا پالتو کْتا بھی موجود ہے۔دنیش کارتک نے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔