نئی دہلی 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج 10 امیدواروں پر مشتمل اپنی نویں فہرست جاری کی ہے اور سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کے فرزند کارتی چدمبرم کو ٹاملناڈو میں شیوا گنگا سے ٹکٹ دیا ہے ۔ کارتی چدمبرم کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے ۔ کانگریس کی فہرست میں مہاراشٹرا سے چار امیدوار ‘ بہار سے تین امیدوار اور ٹاملناڈو ‘ کرناٹک اور جموں و کشمیر کے ایک ایک امیدوار کا نام شامل ہے ۔ سابق این سی پی لیڈر طارق انور کو بہار میں کٹیہار سے ٹکٹ دیا گیا ہے جس کی وہ فی الحال نمائندگی کرتے ہیں۔ پارٹکی نے سابق جنرل سکریٹری بی کے ہری پرساد کو بنگلور ساوتھ سے ٹکٹ دیا ہے ۔ کارتی چدمبرم شیوا گنگا حلقہ سے مقابلہ کرینگے ۔ انہوں نے ٹکٹ دئے جانے پر پارٹی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔