نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) راؤز ایوینیو کورٹ نے منگل کے روز کانگریس لیڈر کارتی چدمبرم اور ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایس بھاسکرارمن کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ جانچ کیے جانے والے مبینہ چینی ویزا گھوٹالے میں الزامات طے کیے ۔ عدالت نے بھاسکرارمن پر کیس سے متعلق اہم شواہد کو تباہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔ دونوں ملزمان خود کو بے قصور بتایا جس کے بعد عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ 16 جنوری کو مقرر کی۔ سی بی آئی نے وکاس مکھریا کو سرکاری گواہ کا درجہ دیا ہے ، جن سے استغاثہ کو مقدمے میں ان کے کلیدی کردار ادا کرنے کی امید ہے ۔
