ثانیہ مرزا برانڈ ایمبیسیڈر، قدرتی اجزاء سے تیار کردہ پراڈکٹس کے بچپن سے استعمال کا اعتراف
حیدرآباد۔ 23؍اکتوبر (پریس نوٹ) کارخانہ زندہ طلسمات نے اپنی ایک صدی مکمل کرلی ہے۔ اور اس موقع پر اس نے ایک نیا پراڈکٹ ’’زندہ طلسمات بام‘‘ کا تحفہ عوام کو دیا ہے۔ جو کارخانہ زندہ طلسمات کے دیگر پراڈکٹس کی طرح اثر انگیزہے اور سردی، زکام، کھانسی، سردرد وغیرہ سے فوری راحت دیتا ہے۔انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا زندہ طلسمات بام کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں جنہوں نے دبئی سے اپنے ورچوول پیغام میں زندہ طلسمات فیملی کو ایک نئے پراڈکٹ کی پیشکشی کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ زندہ طلسمات کے تمام پراڈکٹس چونکہ 100% قدرتی اجزاء سے تیار کئے جاتے ہیں۔ اس لئے وہ بچپن سے ہی اس کا استعمال کرتی ہیں اور ان کے ارکان خاندان بھی استعمال کرتے ہیں۔ ویسے بھی سردی، کھانسی، زکام، پیٹ کی گڑبڑ جیسی عام بیماریوں کے علاج کے لئے زندہ طلسمات ہر گھر کی ضرورت ہے اور اب زندہ بام ایک نیا اضافہ ہے۔ انہیں یقین ہے کہ یہ بہت تیزی سے عوام میں مقبول ہوگا۔ ہائی ٹیک سٹی میں ہوٹل ویسٹ اِن میں کارخانہ زندہ طلسمات کے پارٹنرس جناب سہیل الدین فاروقی، جناب عمادالدین فاروقی نے اس بات پر مسرت و طمانیت اور عوام سے اظہار تشکر کیا کہ گزشتہ 100 سال کے دوران کارخانہ زندہ طلسمات کے پراڈکٹس زندہ طلسمات، منجن فاروقی کو عوامی اعتماد حاصل رہا اور اس کی مقبولیت میں ہر روز اضافہ ہوا۔ زندہ طلسمات بام سے متعلق انہوں نے بتایا کہ صدفیصد قدرتی اجزاء سے تیار کیا گیا یہ بام بہت تیزی سے اثر کرتا ہے اور اس کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے استعمال سے جلد (Skin) ہر قسم کے سائیڈ ایفیکٹ سے محفوظ رہتی ہے اور عوام بے چینی سے اس کے منتظر ہیں۔ یہ پیٹھ، سینہ اور عضلاتی درد (Muscle Pain) کو دور کرنے، بہتی ناک، چھینکوں کو روکنے کے لئے اثر انگیز ہے۔کارخانہ زندہ طلسمات کے ایک سو سال پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکیم معزالدین فاروقی نے 1920ء میں کارخانہ زندہ طلسمات قائم کیا تھا تو ان کے دو مقاصد تھے۔ سائڈ ایفیکٹ سے آزاد ایسی دوا کی ایجاد جو غریب سے غریب افراد کو میسر ہوسکے اور اس کارخانے سے روزگار کی فراہمی یقینی ہوجائے۔ زندہ طلسمات اُن باوقار اداروں میں سے ایک ہے جسے آخری نظام نواب میر عثمان علی خان نے مسلمہ حیثیت عطا کی تھی چنانچہ اس کا ٹریڈ مارک آصفجاہی دستار ہے۔ کارخانہ زندہ طلسمات کے پراڈکٹس بالخصوص زندہ طلسمات، منجن فاروقی، زنٹو غیر معمولی مقبول ہیں اور یہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ زندہ طلسمات بام بھی اب اس میں ایک نیا اضافہ ہے۔کارخانہ زندہ طلسمات نے اپنے سماجی ضروریات کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کرتے ہوئے زندہ طلسمات کی مفت تقسیم بھی عمل میں لائی گئی۔ عازمین حج کو تحفے کے طور پر زندہ طلسمات پراڈکٹس پیش کئے جاتے ہیں۔ کھیل کود کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔ چنانچہ زندہ طلسمات کی کرکٹ ٹیم بھی تھی۔ جس سے کئی نامور کھلاڑی وابستہ رہے ہیں۔ عنبرپیٹ میں کارخانہ زندہ طلسمات کی قدیم عمارت جس کی تزئین اور تعمیر نو ہوئی ہے یہاں مینوفیکچرنگ یونٹ ہیں۔ زندہ طلسمات کی تیاری، اور پیاکیجنگ یہیں پر ہوتی ہے۔