کارروائی نہیں، اتم کمار ریڈی کا الزام ریاست میں نقلی بیجوں کی سربراہی کے خلاف کوئی

   

حیدرآباد: صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں کسانوں کو نقلی بیجوں کی سربراہی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اتم کمار ریڈی نے حضور آباد میونسپلٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کی اور الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نے نقلی اور ملاوٹی فرٹیلائیزر اور بیجوں کی سربراہی پر پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک ایک بھی ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ ریاست بھر میں کسانوں کو نقلی بیجوںکی فروخت کا کاروبار عروج پر ہے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ میونسپلٹیز میں قراردادوں کی منظوری کے بعد مالیاتی اختیارات پر عمل آوری کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مجالس مقامی کے اداروںکو نظر انداز کیاجارہا ہے ۔ رکن اسمبلی اوررکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے انہوں نے حضور آباد ٹاؤن کی ترقی کی مساعی کی ہے۔ حضور آباد گرام پنچایت کو میونسپلٹی میں تبدیل کیا گیا ۔ اس کے علاوہ سڑکوں کی توسیع اور سنٹرل لائیٹنگ سسٹم متعارف کیا گیا ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے وہ حضور آباد کی ترقی کیلئے مرکز سے فنڈس کے حصول کی مساعی کریں۔