کارروائی کے خوف سے نظریاتی اختلاف رکھنےوالے لوگ اتحاد کر رہے ہیں:شیوراج

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بدعنوانوں کو سزا دینے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے میں کارروائی سے نظریاتی اختلاف رکھنے والے لوگ بھی آپس میں اتحاد کررہے ہیں۔چوہان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا عزم ہے ایک بھی کرپٹ کونہیں بخشا جائے گا۔ بی جے پی حکومتوں کا بھی یہی عزم ہے ۔ ایسے میں وہ لوگ کارروائی کے خوف سے جمع ہو رہے ہیں۔ ان میں آپس میں کوئی نظریاتی اتحاد نہیں ہے ۔ یہ سبھی مختلف ریاستوں میں بری طرح سے لڑ رہے ہیں۔ نظریاتی دشمنوں کو اپنے سامنے جیل نظر آ رہی ہے ، اسی لیے وہ اتحاد کر رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ گڑ بڑ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی انہیں نہیں بخشیں گے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی گڑبڑ کرنے والے نہیں بچ پائیں گے ۔ کانگریس صرف جھوٹ کی سیاست کرتی ہے ۔ ان کی گارنٹی صرف جھوٹ کی ہے ۔ بدعنوانی، خواتین کی تذلیل، نوجوانوں کو دھوکہ دہی، کسانوں کو ٹھگنے اور دھوکہ دہی کی گارنٹی ہے ۔ ایسی گارنٹی دینے والی عوام کی نظروں میں گر گئے ہیں۔