واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا شخص ڈرائیونگ کے دوران 11 فُٹ لمبے مگر مچھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 59 سالا شخص کی کار رات گئے ایک 11 فُٹ لمبے مگر مچھ سے ٹکرا گئی، اس کار حادثے کے نتیجہ میں اس شخص سمیت مگر مچھ بھی موت کا شکار ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس روڈ حادثے کو دیکھنے والے چند افراد نے پولیس کو کال کے ذریعے اطلاع دی، جائے حادثہ پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ معمر شخص سمیت مگر مچھ بھی مر گیا ہے۔پولیس کے مطابق اس حادثے کا شکار ہونے والی 59 سالہ شخص کی کار اُلٹ کر ایک کھائی میں جا گری تھی۔دوسری جانب فلوریڈا حکام کے مطابق ریاست میں اس وقت تقریباً 1.3 ملین مگرمچھ موجود ہیں، جو فلوریڈا کے تمام شہروں کے مختلف جگہوں پر رہتے ہیں اور آئے دن حادثات کی وجہ بن رہے ہیں۔