کارلوس الکاراز، سبالینکا اور گاف کی فتوحات

   

ملبورن،21جنوری (یواین آئی ) سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز، دفاعی چمپئن آرینا سبالینکا اور امریکی اسٹار کوکو گاف نے اپنے اپنے میچز جیت کر ویمنز اور مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے ۔ ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو جرمنی کے 102 ویں رینکنگ والے کھلاڑی یانک ہینفمین نے سخت ٹکر دی۔ جرمن کھلاڑی کے پاور فل فور آرم شاٹس اور ڈراپ شاٹس کی بدولت پہلا سیٹ 78 منٹ تک جاری رہا اور ٹائی بریکر پر الکاراز نے 7-6 سے جیتا۔ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں الکاراز نے اپنی گرفت مضبوط کی ۔

کیٹی بولٹر پہلے راؤنڈ میں شکست
ملبورن،21 جنوری (یواین آئی برطانیہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹر آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ انہیں سوئٹزرلینڈ کی ٹینتھ سیڈڈ کھلاڑی بیلنڈا بینسک نے یکطرفہ مقابلے کے بعد راست سیٹس میں شکست دی۔سوئس اسٹار بیلنڈا بینسک نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور کیٹی بولٹر کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ بینسک نے محض26 منٹ میں پہلا سیٹ0-6 سے جیت کر مکمل برتری حاصل کی۔بعد ازاں انہوں نے دوسرا سٹ 7-5 سے اپنے نام کیا ۔