میامی۔ دفاعی چمپئن اور عالمی نمبرایک کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل ہونے کے لیے امریکی ٹومی پال کو 6-4، 6-4 سے شکست دی اور اپنی مسلسل نویں کامیابی حاصل کی۔ کارلوس اس مہینے کے شروع میں انڈین ویلز میں اپنا تیسرا اے ٹی پی ماسٹرز 1000 کا تاج سجایا۔