کارلوس کو پہلا مقام ، جوکووچ کی یوایس اوپن میں واپسی

   

Ferty9 Clinic

نیویارک۔ ومبلڈن چمپئن کارلوس الکاراز اور ایگا سویٹیک موجودہ دنیا کے نمبر ایک مرد اور خواتین ٹینس کھلاڑی، 2023 یو ایس اوپن گرانڈ سلام ٹورنمنٹ کے لیے متعلقہ جدول میں سرفہرست کھلاڑی ہیں، جنہیں ریاستہائے متحدہ ٹینس اسوسی ایشن نے جاری کیا ہے۔ اس سال کا یو ایس اوپن 28 اگست سے 10 ستمبر تک نیویارک کے فلشنگ میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سنٹر میں مقرر ہے۔ الکاراز اورسویٹیک دونوں دفاعی چمپئن کے طور پر سیزن کے آخری گرانڈ سلام میں شرکت کریں گے۔ اس سال کے یو ایس اوپن میں مینز سنگلز کے لیے مین ڈراکٹ آف 96 مقامات کا ہے جبکہ خواتین کے سنگلز کے لیے یہ 100 مقامات تک وسیع کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تین مرتبہ کے چمپئن نوواک جوکووچ بھی دو سال کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ ویکسین پروٹوکول کی وجہ سے پچھلے سال کے ایڈیشن سے محروم ہوگئے تھے کیونکہ امریکہ نے گزشتہ سال بین الاقوامی مسافروں کوکووِڈ 19 ویکسین کو لازم کردیا تھا۔ ان کے ساتھ سابق چمپیئن ڈینیل میدویدیف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔