کارنجہ متاثرہ کسانوں نے اروندکمارارلی کوتہنیت پیش کی

   


بیدر۔ 18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بید رکے کارنجہ متاثرہ کسان جو 82دن سے زائد عرصہ سے دھرنے پر بیٹھے ہیںاوران کی جتنی زمینیں کارنجہ ڈیم کی تعمیر میں گئی ہیں ، اس کاوہ معاوضہ چاہتے ہیں۔ اس معاملہ کو کونسل میں اٹھانے پر رکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی کو آجدھرنے پر بیٹھے کسانوں نے تہنیت پیش کی۔اور ان کاشکریہ اداکیاکہ ا نھوں نے ہمارے مسئلہ کو کونسل میں اٹھایا۔ واضح رہے کہ وزیرآبپاشی گووند کارجول نے تو کہہ دیاتھاکہ ہم انہیں رقم نہیں دے سکتے ۔ لیکن کونسل میں ہی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے اروندکمارارلی کوتیقن دیاکہ ہم انسانی بنیادوں پر ان کسانوں کی مدد کے لئے کام کریں گے۔