لکھنو۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے سب سے وزنی بولر ویسٹ انڈیزکے رہکیم کارنوال نے میدان پراپنی طوفانی بولنگ سے تہلکہ مچا دیا ۔ ویسٹ انڈیزکے 140کلو وزنی بولر رہکیم نے لکھنؤمیں افغانستان کے خلاف کھیلے جارہے واحد ٹسٹ میچ میں 7 وکٹ لیکرریکارڈ بنا دیا۔ میچ کے پہلے دن رہکیم نے75 رن دے کر7 وکٹ لئے اور افغان ٹیم کی پہلی اننگز کو187 رنوں پرہی روک دیا۔ اس کے ساتھ افغان ٹیم کیخلاف ٹسٹ کرکٹ میں سب سے بہترین بولنگ کرنیکا بھی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے 25.3 اوورمیں 2.94 کی اوسط سے 75 رنز دے کر7 وکٹ لئے۔ افغانستان کی طرف سے سب سے زیادہ 39 رن جاوید احمدی نے بنائے۔ ویسٹ انڈیزکے آل راؤنڈر رہکیم کارنوال موجودہ وقت میں دنیا کے سب سے وزنی کرکٹرہیں۔ ویسٹ انڈیزکے اس آل راؤنڈرنے اسی سال جمیکا میں ہندوستان کے خلاف ٹسٹ میچ سے انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنے کرئیر کا آغازکیا تھا اوراب تک انہوں نے کل دوٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔ دوٹسٹ میچ کی تین اننگوں میں انہوں نے جملہ 10 وکٹ لے لئے ہیں۔ ویسٹ انڈیزکے اس آل راؤنڈرنے56 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں، جس میں 2239 رن بنائے، وہیں 263 وکٹ لئے۔ 2017 میں رہکیم کارنوال نے ہندوستانی ٹیم کیخلاف پریکٹس میچ میں پانچ وکٹ لئے تھے۔
انہوں نے چتیشور پجارا، ویراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے جیسے اسپن کھیلنے والے بہترین بیٹسمینوںکوکافی پریشان کیا ہے۔ رہکیم کارنوال نے کیریبیائی پریمیرلیگ کے مقابلے میں محض 19 گیندوں پرنصف سنچری بنائی ۔ رہکیم کارنوال 2017 میں ہندوستانی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ 26 سال کے اس بولرکا وزن تقریباً 140 کلو کے آس پاس ہے، وہیں ان کا قد بھی 6 فٹ 6 انچ ہے، جواپنی قد سے ہی ایک حریف پردباؤبنا لیتے ہیں۔ حالانکہ مانا جاتا ہیکہ رہکیم جیسے قد والے کھلاڑیوں کا کرکٹ میں جگہ بنا پانا مشکل ہوتا ہے، لیکن اس آل راؤنڈرنے اپنی قابلیت سے کیریبیائی ٹیم میں جلد ہی اپنی ایک الگ جگہ بنا لی ہے۔ ان کا بھی ماننا ہیکہ بھاری جسم کے سبب انہیں کبھی بھی کوئی پریشان نہیں ہوئی۔