لاہور۔13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے راہکیم کارنویل دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر بن گئے۔ بھاری بھرکم جسامت نے کیربیئن آل راؤنڈر کو بین الاقوامی کرکٹ میں آمد سے پہلے ہی مقبول بنا دیا۔ پونے7 فٹ قد اور140کلو وزن، دنیا کا سب سے وزنی کرکٹر 26 سالہ راہکیم کارنویل ویسٹ انڈیز ٹسٹ ٹیم میں شامل ہو گئے۔ آل راؤنڈرکارنویل جسامت سے کرکٹر نہیں ریسلر لگتے ہیں۔کیربیئنز لیگ سے شہرت پانے والے کارنویل پچپن فرسٹ کلاس میچز میں 260 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ دو ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ راہکیم کارنویل ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کرئیر کا آغاز کرنے کے بعد دنیا کے وزن ترین کرکٹر بن جائیں گے۔