صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کا عوامی نمائندوں کے ساتھ دورہ
محمد سلیم نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے قابضین کے خلاف کریمنل کیسس درج کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا موقف تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور اسے ذاتی یا خانگی قرار دے کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ نے غیر مجاز رجسٹریشن منسوخ کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ 100 سے مائد رجسٹریشن منسوخ کئے جاچکے ہیں۔ حکومت نے جی او ایم ایس 15 کے ذریعہ تمام رجسٹریشن دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ اوقافی جائیدادوں کا رجسٹریشن انجام نہ دیں۔ محمد سلیم نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ غیر مجاز قابضین اور اراضیات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ قبضوں کی برخواستگی کا عمل شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے تمام ضلع کلکٹرس اور رجسٹریشن دفاتر کو اراضیات کا ریکارڈ حوالے کیا گیا تاکہ قبضوں کو روکا جاسکے ۔ محمد سلیم نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اضافہ تشکر کیا اور کہا کہ چیف منسٹر اوقافی جائیدادوں کے تحفظ میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروان اسمبلی حلقہ کے تحت موجود تمام جائیدادوں اور ارا ضیات کے تحفظ کے سلسلہ میں عنقریب اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں ریونیو اور پولیس عہدیداروں کو مدعو کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورلا کی جانب سے عدالتوں میں زیر دوران مقدمات میں کامیابی کے لئے سینئر وکلاء کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ دورہ میں مقامی ارکان اسمبلی کوثر محی الدین ، احمد پاشاہ قادری کے علاوہ ریونیو اور پولیس کے عہدیدار موجود تھے۔