کاروان میں اوقافی جائیدادوں و اراضیات کے تحفظ کی مساعی

   


صدرنشین محمد سلیم کا عوامی نمائندوں کے ساتھ دورہ، قابضین کے خلاف فوجداری مقدمات کا فیصلہ
حیدرآباد: صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے عوامی نمائندوں کے ساتھ آج حلقہ اسمبلی کاروان میں پانچ مختلف اوقافی جائیدادوں کا معائنہ کیا۔ درگاہ حضرت سہراب الدین اولیاءؒ لنگر حوض، ٹولی مسجد کلثوم پورہ کاروان ، قبرستان ضیاگوڑہ ، مسجد حنان خاں ومنان خاں پولیس کوارٹرس اور جامع مسجد کلثوم پورہ کا دورہ کرکے اراضی کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ درگاہ حضرت سہراب الدین اولیا ؒ لنگر حوض کے تحت دو ایکر 25 گنٹے اراضی ہے۔ جبکہ ٹولی مسجد کے تحت 27 ایکر 30 گنٹہ ، قبرستان ضیا گوڑہ کے تحت 16 گنٹے اراضی ہے۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے کہا کہ مذکورہ اوقافی جائیدادوں کی اراضیات پر ناجائز قبضے ہیں۔ جائیدادوں کا زیادہ تر حصہ ناجائز قابضین کے کنٹرول میں ہیں ۔ انہوں نے ریونیو اور وقف عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ سروے کرنے کی ہدایت دی ۔