کاروبار بند کرو،چولہا پھونکو ،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ

,

   

Ferty9 Clinic

راہل گاندھی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر ٹویٹر کے ذریعے مودی سرکار پر حملہ کیا کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ وایاناد راہل گاندھی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر لکھا ہے کہ ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔مودی حکومت عوام کے لئے اختیارات ، کاروبار بند کردو ، چولہا پھونکو اور جملے کھائو یہ پہلا موقع نہیں جب مہنگائی کے موضوع پر راہل گاندھی نے مودی حکومت کے خلاف کوئی محاذ کھولا ہے اس سے قبل بھی وہ اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔بتادیں کہ پیر کے روز ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔