کاروبار شروع کرنے کیلئے فوری 10 لاکھ روپئے قرض کے حصول کی اسکیم متعارف

   

مرکز نے پردھان منتری مدرایوجنا کے تحت 50 ہزار تا 20 لاکھ روپئے تک قرض حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : غریب اور متوسط طبقہ کی معاشی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ پردھان منتری مدرا یوجنا اسکیم دوسرے بہترین اسکیمات میں ایک اچھی اسکیم ہے ۔ اس اسکیم کے ذریعہ ذاتی طور پر کاروبار شروع کرنے کے لیے 20 لاکھ روپئے تک قرض دیا جارہا ہے ۔ ابتداء میں اس کی حد 10 لاکھ روپئے تھی جاریہ سال سے اس کی حد کو 20 لاکھ روپئے تک بڑھانے کا مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ مدرا یوجنا کو شیشو ، کشور ، ترون ، ترون پاس زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے اس کی بنیاد پر قرض منظور کیا جائے گا ۔ شیشو زمرے میں 50 ہزار روپئے تک قرض دیا جائے گا ۔ کشور زمرے میں 50 ہزار تا 5 لاکھ روپئے تک قرض دیا جائے گا ۔ ترون زمرے میں 10 لاکھ روپئے تک جب کہ ترون پاس زمرے میں 20 لاکھ روپئے تک قرض حاصل کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ اگر کوئی بھی مدرا یوجنا اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے قریبی سرکاری یا خانگی شعبے کے بینک میں جائیے اور درخواست دیں ۔ تاہم یہ قرض RBI یا NBSF مائیکرو فینانس کے منظورہ شدہ اداروں کے ذریعہ منظور کئے جائیں گے ۔ اگر کوئی کرانہ اسٹور ، چھوٹی ہوٹل یا دوسرا اور کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو مدرا یوجنا کے ذریعہ قرض حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہی نہیں قرض حاصل کرنے کے لیے کسی ضمانت دینے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی ۔ کم شرح سود پر یہ قرض حاصل ہوگا ۔ ادائیگی کی مدت بھی سازگار رہے گی ۔ اگر ضروری ہو تو قرض کی مدت 12 ماہ سے بڑھاکر 5 سال تک کیا جاسکتا ہے ۔ مزید بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے کہ آپ چاہے تو طئے شدہ مدت سے قبل بھی قرض ادا کرنے گنجائش رہے گی۔ اس کے لیے کوئی جرمانہ یا زبردستی بند کرانے کے چارجس ادا کرنے بھی ضررت نہیں ہوگی ۔۔ 2