کاروبار میں نقصان پر خود کشی

   


حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) کاروبار میں نقصان اور بے روزگاری سے دلبرداشتہ یک شخص نے خود سوزی کرلی۔ میر پیٹ پوحدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ بی شیوا کیشولیاب ٹیکنیشن جو دھاتو نگر کے ساکن سوامی کا بیٹا تھا ۔ شیوا کیشو کی شادی چند سال قبل ہوئی تھی اور اس کی بیوی سائی پریہ نرس کی ملازمت کرتی تھی۔ 6 ماہ سے لیاب کا کاروبار بند ہونے کے سبب کیشو پریشان تھا اور اس کی بیوی گھر چلا رہی تھی۔ اس بات سے کیشو شدید دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے 15 نومبر کو ٹرپنٹ آئیل اپنے جسم پر ڈال کر خودسوزی کرلی۔ پولیس میر پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع