حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) اگر آپ تجارت شروع کرنا چاہتے ہیں یا پاس بزنس کا کوئی آئیڈیا ہے تو سیاست ۔ ہب فاونڈیشن کے خصوصی ورکشاپ میں شرکت کیجئے۔ یہ ورکشاپ 12 اکٹوبر اتوار 3 بجے دفتر سیاست کے احاطہ عابد علی خان سنیٹری ہال میں منعقد ہوگا۔ ڈائرکٹر سیاست۔ ہب زاہد فاروقی کے مطابق محمد زبیر عثمانی ایم بی اے ایل ایل بی ماہر بزنس ٹرینر کا خصوصی خطاب ہوگا۔ وہ کاروبار شروع کرنے عوام کی 25 سال سے رہنمائی کررہے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9010080300 پر ربط پیدا کریں اور رجسٹریشن کیلئے کیوآر کوڈ اسکیان کریں۔